29 اکتوبر 2026 - 16:13
ٹرمپ کا نیا دعویٰ: ایران جلد امریکا کی نام نہاد فتوحات کی فہرست میں شامل ہوگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بھی جلد وینزویلا کی طرح امریکا کی فتوحات کی فہرست میں شامل ہو جائے گا اور امریکا جلد ایران کے ساتھ جنگ ختم کر دے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ ایران جلد وینزویلا کی طرح امریکا کی فتوحات کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

الجزیرہ کے مطابق، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو بہت بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کہا کہ وہ جلد ایران کے ساتھ جنگ ختم کر دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بجلی کی بندش کے باعث ایران کو ڈرون تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha